پاکستان
04 جولائی ، 2014

کراچی :گلشن معمار میں موٹر سائیکل سواروںکی فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی :گلشن معمار میں موٹر سائیکل سواروںکی فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی......کراچی کے علاقے گلشن معمار میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق گلشن معمارگلشن موڑ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار تھانے کی جانب جارہا تھا جب اسے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ سے نشانہ بنایا۔زخمی پولیس اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ مقتول کی شناخت اللہ ڈنو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ گلشن معمار میں تعینات تھا۔

مزید خبریں :