04 جولائی ، 2014
اسلام آباد ......قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 440 ارب روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔ پراجیکٹس میں کراچی لاہور موٹر وے کے اور ہوا سے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس جس میں کراچی، ملتان، لاہور موٹروے منصوبے کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ سندھ میں سیلاب کی روک تھام کے لیے 26 ارب روپے کا ترقیاتی منصوبے بھی منظور کیا گیا ۔کمیٹی نے سندھ کے علاقے جھمپیر اور گھارو میں ہوا سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے کی بھی منظوری دی جس سے 1756 میگا واٹ بجلی ملے گی ۔دیگر چھوٹے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ حکومت نے قلات کوئٹہ چمن روڈ کا منصوبہ بھی منظور کرلیا۔