پاکستان
13 اپریل ، 2012

کراچی پر مختلف مافیاکا قبضہ ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

کراچی پر مختلف مافیاکا قبضہ ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

کراچی… متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کے واقعات پورے ملک کے لیے تشویش کا باعث ہیں، ایسا لگتا ہے کہ کراچی کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے دیگر رہنماوٴں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایک گھناونی سازش کے تحت کئی نوجوانوں کو اغوا اور قتل کے بعد ان کی لاشیں مختلف علاقوں میں پھینکی گئیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ منظم سازشی منصوبے کے تحت کراچی کا امن تباہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہپولیس نے گزشتہ روز بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ، لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں پر راکٹ سے حملے کیے گئے، تما تم تر دہشت گردی کے باوجود ایم کیو ایم نے صبر کا دامن تھامے رکھا۔انہوں نے کہا کہ کراچی پر مختلف مافیانے قبضہ کر رکھا ہے اور مافیا کو با اثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے۔

مزید خبریں :