پاکستان
05 جولائی ، 2014

تمام متاثرین کو تیار کھانا دیا جائے گا، حکام کی بریفنگ

تمام متاثرین کو تیار کھانا دیا جائے گا، حکام کی بریفنگ

بنوں........بنوں میں آئی ڈی پیز کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے سول و ملٹری حکام نے کہا ہےکہ شمالی وزیرستان سے آنے والے تمام افراد کو تیار کھانا فراہم کیا جائے گا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ متاثرین کو سو فیصد مفت طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، اب تک 44ہزار سے زائد خاندانوں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے، اب تک متاثرین میں 30کروڑ روپے سے زائد تقسیم کیے جاچکے ہیں، متاثرین کے کیمپ میں 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی ہے، جبکہ خواتین کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر بھی قائم کیا جارہا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ متاثرین کے جانوروں کے لئے اب تک گیارہ ٹن چارہ بھی تقسیم کیا جاچکا ہے جبکہ آرمی کی طرف سے بنوں، ڈی آئی خان اور لکی مروت میں 90فیصد سے زيادہ لوگوں کو رمضان پیکیج تقسیم کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :