05 جولائی ، 2014
کراچی......کراچی دھماکے میں ہلاک مبینہ حملہ آور عبدالفتح یعقوب ڈاہری کا تعلق نوابشاہ سے تھا جہاں آج اسے سپرد خاک کردیا گیا ۔ 35 سالہ عبدالفتح یعقوب ڈاہری کا تعلق نواب شاہ کے گاؤں سوبھوڈاہری سے تھا۔ اس نے دو شادیاں کی تھیں، پہلی بیوی گاؤں میں اور دوسری کراچی میں رہتی ہے ۔ دونوں بیویوں سے اس کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔عبدالفتح 2008ء میں کراچی منتقل ہوگیا تھا۔اس کی لاش صبح آبائی گاؤں لائی گئی جسےنماز جنازہ کے بعد احمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔