05 جولائی ، 2014
بنوں.......شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے بنوں آنےوالوں کے لئے 10رجسٹریشن سینٹر بنائے گئے ہیں ۔ تاہم متاثرین کی کثیر تعداد کے باعث یہ سینٹر کم پڑ گئے ہیں ۔ بنوں میں شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔رجسٹریشن کیلیے سرکاری مراکز کی تعداد 10 کردی گئی ہے لیکن اس کے باوجود متاثرین تعداد میں زیادہ ہونے کے باعث مسائل سے دوچار ہیں ،حکومت نے متاثرین کے لیے عید پیکج کا بھی اعلان کیا ہے،تاہم متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک وفاقی حکومت کی اعلان کردہ 12ہزار روپے کی امداد ہی نہیں ملی۔