کھیل
06 جولائی ، 2014

ہالینڈورلڈکپ فٹبال کےسیمی فائنل میں پہنچ گیا

ہالینڈورلڈکپ فٹبال کےسیمی فائنل میں پہنچ گیا

ریو ڈی جنیرو......ورلڈ کپ فٹبال کے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ نے کوسٹاریکا کو شکست دے دی۔ اس طرح ہالینڈ ورلڈ کپ فٹبال کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے کی سرتوڑ کوششیں کیں مگر کوئی بھی ٹیم سبقت حاصل نہ کرسکی، اضافی وقت میں بھی نتیجہ برابر رہا جس کے بعد پینالٹی ککس پر فیصلہ ہوا جس میں ہالینڈ نے کوسٹاریکا کو ہرادیا۔ اب سیمی فائنل میں ہالینڈ کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا۔

مزید خبریں :