کاروبار
06 جولائی ، 2014

پاکستان ریلویز کی آمدنی 25 ارب روپے تک جا پہنچی

  پاکستان ریلویز کی آمدنی 25 ارب روپے تک جا پہنچی

اسلام آباد...... پاکستان ریلویز کی آمدنی 25 ارب روپے تک بڑھ گئی جو گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 7 ارب روپے زائد ہے۔ پاکستان ریلوے حکام کے مطابق انجنوں کی دستیابی میں بہتری، مسافر گاڑیوں کے اوقات میں نظم وضبط ، نئی مسافر گاڑیوں او رمال بردار گاڑیوں کے آغاز سے محکمہ کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جبکہ دوران سال عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کرایوں میں کمی بھی کی گئی تھی جس کے باوجود پاکستان ریلوے کی آمدنی گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں سات ارب روپے زائد رہی ہے۔ واضح رہے کہ مالی سال2012-13 کے دوران محکمہ کی آمدنی 18 ارب روپے تھی۔

مزید خبریں :