06 جولائی ، 2014
کراچی......کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سےجاں بحق اہلسنت والجماعت کے دونوں مقامی رہنمائوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔پولیس کے مطابق اہلسنت والجماعت کے دونوں مقامی راہنمائوں قاری عبدالرحمٰن اور نور زمان کو مہمان سے جھگڑے کے تنازع پر قتل کیا گیا ،جس کے بعد اہل سنت والجماعت کےمشتعل کارکنوں نےقتل کے خلاف پرانی سبزی منڈی کے قریب چھ گھنٹے تک دھرنا دیا ۔مقتولین کی نمازجنازہ یونی ورسٹی روڈ پر ادا کی گئی ،جس کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا ، پولیس نے سڑک سے رکاوٹیں ہٹاکر سڑک ٹریفک کے لئے بحال کردی ہے۔