06 جولائی ، 2014
پشاور...... مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ عمران خان قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ وزیرستان آپریشن پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ، تحریک انصاف کےرہنما رستم شاہ مہمند دونوں حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کےاہم رکن تھے جس کا صاف مطلب ہے کہ صوبائ حکومت اس ساری صورت حال میںآن بورڈ رہی ۔ 15 جون کوISPR کی جانب سے آپریشن " ضرب عضب"کے اعلان سے قبل اسی روزکورکمانڈرپشاور، گورنرخیبر پختونخوااور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے مابین ملاقات ہوئی جس سے ثابت ہو تا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک تمام صورتحال سے باخبر تھےاگر سیاسی مجبوریوں کی وجہ سے وہ اس کا اعتراف نہیں کر رہے تو یہ تحریک انصاف کی دوغلی سیاست کامنہ بولتا ثبوت ہے۔