پاکستان
06 جولائی ، 2014

پرویز الٰہی لاشوں پر سیاست نہ کریں، رانا مشہود

پرویز الٰہی لاشوں پر سیاست نہ کریں، رانا مشہود

لاہور...... وزیر قانون پنجاب رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ پرویز الہْی جیسے دھاندلی کے چیمپئن ایک بار پھر چور دروازے سے اقتدار میں آنے کیلئے بے تاب ہیں۔لاہور سے جاری ایک بیان میں رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ اقتدار کی بھیک کے لئے مشرف کے بعد اب مولانا طاہر القادری کے آستانے پر جا پہنچے ہیں،پرویز الہیٰ لاشوں پر سیاست نہ کریں، انہوں نے سانحہ لال مسجد میں اپنے آقا پرویز مشرف سے استعفیٰ طلب کیوں نہ کیا،ان کا کہنا ہے کہ انتشار کا شکار اپوزیشن کا کوئی ایجنڈا نہیں، اقتدار سے محرومی نے پرویز الہیٰ کے اعصاب کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔

مزید خبریں :