پاکستان
06 جولائی ، 2014

حکومت آئی ڈی پیزکونظراندازنہ کرے،شیخ رشید

 حکومت آئی ڈی پیزکونظراندازنہ کرے،شیخ رشید

کراچی......عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سرحدیں محفوظ نہ ہوں توریاست کاوجودنہیں رہتا،ایم کیوایم نےفوج کےحق میں جلسہ کرکےعظیم قوم کےسپوت ہونےکاثبوت دیا،کراچی میں پاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئے جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی زندگی اورموت کی لڑائی لڑرہاہے،جسے سنجیدگی سے لینا پڑے گا۔انہوں نے آئی ڈی پیز کےلئے اعلان کردہ ایک ارب روپے کو انتہائی کم قرار دیتے ہو ئے اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا پنڈی کی میٹروبس پر50ارب روپےخرچ کیےجارہےہیں، جبکہ آئی ڈی پیزکوایک ارب روپےدیےگئےہیں بہت افسوس ناک ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت آئی ڈی پیزکونظراندازنہ کرے۔

مزید خبریں :