06 جولائی ، 2014
لاہور...... جمعیت العلمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن کو صرف قبائلی علاقوں تک محدود نہ رکھا جائے، دہشتگردوں کاباقی علاقوں میںبھی پیچھا کیا جائےلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ بے گناہ پاکستانیوں کے قاتل ، مزارات اولیا اور عید میلادالنبی ﷺکے جلوسوں پر حملوں کے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ، مذاکرات کے نام پر حکومت نے طالبان کو اچھا خاصا وقت دیا تھا، مگرکو ئی حل نظر نہ آنے پر آپریشن کرنا پڑا،ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیر ستان سے بھاگنے والے دہشت گردوں کا دوسرے صوبوں میں پیچھا کیا جائے ،خواہ وہ پنجاب ہو، سندھ ہو یا بلوچستان۔