کاروبار
06 جولائی ، 2014

مارکٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت 10روپے بڑھا دی

مارکٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت 10روپے بڑھا دی

اسلام آباد......ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے چیئرمین عرفان کھوکھر کےمطابق مارکیٹنگ کمپنیوں نے بلاجواز ایل پی جی کی فی کلوقیمت 10روپے بڑھا دی،گھریلو سلنڈر 120روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 450روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسرز کی طرف سے ایل پی جی کی قیمت میں گزشتہ 6ماہ میں اضافہ نہیں کیا ،اس لیے مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے اضافے کا کوئی جواز نہیں ، ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے کراچی میں گھریلو سلنڈر 1150روپے ، لاہور گوجرانوالہ، گجرات فیصل آباد ، سیالکوٹ ، حیدرآباد اور سکھر میں 1270روپے ، میر پور ملتان ڈیرہ غازی خان ،پشاور کوہاٹ اور بنوں میں 1330روپے، راولپنڈی اسلام آباد 1510روپے جبکہ مری ،نتھیا گلی ، مظفرآباد باغ ، فاٹا میں 1630روپے کا ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :