پاکستان
06 جولائی ، 2014

مظفر گڑھ :پولیس کی کارروائی، بارود ی مواد برآمد

مظفر گڑھ :پولیس کی کارروائی، بارود ی مواد برآمد

مظفر گڑھ......مظفر گڑھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے مکان سے بھاری مقدار میں بارود ی مواد اور دستی بم برآمدکرکے 2دہشتگردوںکوگرفتارکر لیا۔بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے دستی بم پھٹنے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا ۔گذشتہ روز بہاولپور کے علاقے اوچ شریف میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے2پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ،ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا گیا ،گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر علی پور کے علاقے مشتاق کالونی میں بہاولپور پولیس نے چھاپہ مارا تو ایک مکان سے بھاری مقدار میں بارودی مواد ،ہینڈ گرینیڈز اور اسلحہ برآمد کیا گیا، بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے ،بارودی مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے دستی بم پھٹنے سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق8خود کش جیکٹس اور 9ہینڈ گرینیڈ سمیت بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہےمگر پولیس کی جانب سے معاملات کو چھپاتے ہوئے اس کی تصدیق نہیں کی جارہی ہے ۔

مزید خبریں :