پاکستان
06 جولائی ، 2014

طاہر ہ آصف کا قتل: دو افرادزیر حراست،تفتیش جاری ہے،پولیس

 طاہر ہ آصف کا قتل: دو افرادزیر  حراست،تفتیش جاری ہے،پولیس

لاہور......ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہر ہ آصف کے قتل میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔قومی اسمبلی میں خواتین نشست پر منتخب ایم کیو ایم کی رکن طاہرہ آصف کو دو ہفتے قبل لاہور میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا ،پولیس ذرائع کے مطابق قتل کیس میں دو افراد کو شک کی بناء پر حراست میں لیا گیا ہے ،میاں منشاء نامی شخص کو دو روز قبل اس کی رہائش گاہ سے حراست میں لیاگیا،وہ جوہرٹاؤن سے سابق جنرل کونسلر ہے ،پولیس دونوں مشتبہ افراد سے تفتیش کر رہی ہے ۔

مزید خبریں :