06 جولائی ، 2014
کراچی .......کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے اہلسنت و الجماعت کے دو مقامی رہنماوں سمیت چار افراد کو قتل جبکہ دو بھائیوں سمیت متعدد کو زخمی کردیا گیا۔کورنگی نمبر تین میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا ، سرجانی ٹاون سیکٹر 5سی فور میں میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کر کے خرم نامی شخص کو ہلاک کردیا گیا۔ بلوچ کالونی پل کے قریب واقع بلوچ ہوٹل پر فائرنگ کر کے دو بھائیوں سراج اور گلفام کو زخمی کردیا گیا۔ملیر کے علاقے الفلاح اورکورنگی گورنمنٹ اسپتال کے قریب بھی فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کردیا گیا۔ اس سے قبل پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ کر کے اہلسنت و الجماعت کے مقامی رہنماوں قاری عبدالرحمان اور نور زمان کو قتل کردیا گیا۔