کاروبار
07 جولائی ، 2014

پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 8 فیصد اضافہ

 پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 8 فیصد اضافہ

کراچی...... گزشتہ مالی سال2013-14 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 2 کروڑ میٹرک ٹن سے زائد رہی،جو کہ مالی سال2012-13 میں 1 کروڑ 86 لاکھ میٹرک ٹن تھی۔پیٹرول کی فروخت 14 فیصد اضافےسے 38 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔فرنیس آئل کی سیل 94 لاکھ میٹرک ٹن جو کہ 11 فیصد زائد ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں لگ بھگ برابر رہی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت کی جانب سے توانائی شعبے میںگردشی قرضوں میں کمی سے پیرولیم مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوا،جبکہ سی این جی کی رسد بھی متاثر ہونے سے لوگوں نے زیادہ تر پیٹرل کی جانب رخ کیا۔

مزید خبریں :