پاکستان
14 اپریل ، 2012

کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8افراد جاں بحق

کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8افراد جاں بحق

کوئٹہ…کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 8افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر وحدت کالونی کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے گاڑی میں موجود افرادشدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ 6زخمی راستے ہی میں دم توڑ گئے ایس پی صدر ملک ارشد نے اس واقعے میں 6 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ مسلح ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ کے دیگر واقعات سبزل روڈ اور شالکوٹ میں پیش آئے جہاں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید خبریں :