کاروبار
14 اپریل ، 2012

8ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں3ارب ڈالر کی نمایاں کمی

8ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں3ارب ڈالر کی نمایاں کمی

کراچی… بیرونی ذرائع سے آمدنی میں کمی کی وجہ سے موجوہ مالی سال کے 8 ماہ کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 ارب ڈالرکی نمایاں کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری مانیٹری پالیسی بیان میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں جاری کھاتوں کا خسارہ 3 ارب ڈالر رہا جبکہ صرف 18 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی۔بیرونی ذرائع سے آنے والی رقوم میں کمی کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے پاس موجوددرمبادلہ ذخائر مسلسل گھٹ رہے ہیں، جون 2011 کے دوران اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر تھے جو کہ مارچ 2012 میں کم ہوکر 11 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی کی وجہ سے بینکاری نظام کے بیرونی اثاثوں میں 21 فی صد کمی ہوئی ہے، اس صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے بیرونی آمدنی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :