18 جولائی ، 2014
ہیوسٹن....... راجہ زاہد اختر خانزادہ.........میئر ہیوسٹن انیس پارکر نے کہا ہے کہ ہیوسٹن محنتی افراد کا شہر ہے،یہاں مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے حامل افراد کے درمیان مثالی اتحاد ہی اسے امریکا کے دوسرے شہروں سے منفردبناتا ہے،تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ مختلف عقائد کے لوگ آگے آئیں اور تنازعات کے خاتمے کا راستہ تلاش کریں،انھوں نے ان خیالات کا اظہار بے یوسٹی ایونٹ سٹی میں ابوظہبی ، باکو ،ا ستنبول اور کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن کے تعاون سے منعقدہ رمضان ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس کمیٹی کی سربراہ روحی اوزرگل اور کوآرڈی نیٹر سعید شیخ تھے۔انیس پارکر کہا کہ ہیوسٹن تیزی پھیل رہا ہے، ہم سب کو مساوی حقوق اور عزت دینا چاہتے ہیں،انھوں نے تمام مسلمان تنظیموں،پاکستان کمیونٹی کے رہنما مسرور جاوید خان، غلام بمبے والا سمیت تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر آئل ٹائیکون جاوید انور،روحی اوزگل،مسرورجاوید خان،سعید شیخ،ہاشم بدات سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔