پاکستان
14 اپریل ، 2012

پاکستان کو اقبال کی سوچ کے مطابق فلاحی مملکت بنائینگے، عمران خان

پاکستان کو اقبال کی سوچ کے مطابق فلاحی مملکت بنائینگے، عمران خان

لاہور … عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کی جنگ میں 40 ہزار پاکستانی مارے گئے، اس جنگ سے باہر نکلنا ہوگا، اس میں شمولیت سے انتہا پسندی اور خود کش حملے بڑھے ہیں، شیعہ برادری کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ لاہور کے ایوان اقبال تحریک انصاف پاکستان کے خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اقبال کی سوچ کے مطابق اسلامی، فلاحی مملکت بنائیں گے ، لوگ سرمایہ کاری کیلئے بلا خوف پاکستان آئیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کا قتل قابل مذمت ہے، امریکا کی جنگ میں 40ہزار پاکستانی مارے گئے، اب اس جنگ سے باہر نکلنا ہوگا کیونکہ اس سے انتہا پسندی اور خود کش حملے بڑھے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی خواتین کی ترقی کیلئے خصوصی طور پر کام کرے گی۔

مزید خبریں :