14 اپریل ، 2012
ملتان…صدر آصف علی زرداری نے سرائیکی صوبے کے قیام کا اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ باقاعدہ اعلان وزیز اعظم یوسف رضا گیلانی کریں گے۔ملتان کے دو روزہ دورے پر پہنچنے کے بعد غوث الاعظم روڈ پر واقع وزیراعظم ہاوٴس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہو ئے صدر کا کہنا ہے کہ سرائیکی صوبہ ہماری موجودہ حکومت کے دورا ن ہی بنے گا جس کا باقاعدہ اعلان وزیر اعظم کریں گے۔