پاکستان
20 جولائی ، 2014

رابطہ کمیٹی کے معطل تمام ارکان بحال،الطاف حسین کی توثیق

 رابطہ کمیٹی کے معطل تمام ارکان بحال،الطاف حسین کی توثیق

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ آج صبح معطل کئے گئے رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کوان کی ذمہ داریوں پر بحال کردیاگیاہے۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ دریں اثناء الطاف حسین نے بعدازاں رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام ارکان و ذمہ داران کوتلقین کی کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داریوں کوپہچانیں اوراپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی طورپرغفلت اورکوتاہی نہ برتیں ۔شہداء کے لواحقین کی خبرگیری کریں اورکارکنوں اورعوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔




مزید خبریں :