21 جولائی ، 2014
کراچی .......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں فیڈرل بی ایریا بلاک21فضل مل کے قریب سی این جی بھرواتے ہوئے بس کا سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں متعدد افرا کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت ،انکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میںسی این جی کے بڑھتے ہوئے استعمال اوراس مقصدکے لئے گاڑیوںمیں غیر معیاری سلنڈر نصب کیے جانے سے خوفناک حادثات روزکامعمول بن چکے ہیںجس کے نتیجے میںمتعددقیمتی جانیںضائع ہوچکی ہیںجبکہ متعلقہ اداروںکی جانب سے شہریوںکی جان ومال کے تحفظ اور اس کے تدارک کے لئے کسی بھی قسم کے اقدامات دیکھنے میںنہیںآرہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بڑی گاڑیوںمیںنصب غیرمعیاری سلنڈروںکی جانچ پرتال کے نظام کومربوط بنایاجائے اورشہریوںکے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایاجائے۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پبلک ٹرانسپورٹ میںسی این جی کے استعمال اورغیرمیعاری سلنڈرزکی تنصیب کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورغفلت برتنے والے متعلقہ اداروں کے سربرہان اوردیگراہلکاروںکے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔دریں اثنا رابطہ کمیٹی نے سرجانی ٹائون سیکٹر 10/5 میں واقع جامع مسجد دلائل الخیرات سے رینجرزکے ہاتھوں ایم کیو ایم سرجانی ٹائون سیکٹر یونٹ07کے دو کارکنان عامر اشرفی ولد معین الدین اور ریحان علی ولد انتظار علی کی بلاجواز گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اورکہاکہ دونوں کارکنان اپنے علاقے کی جامع مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے افراد میں افطاری تقسیم کرنے گئے تھے جہا ں سے رینجرز اہلکاروں نے انہیں شناخت کے بعد گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیگناہ کارکنان کو گرفتا ر کر کے لاپتہ کر نے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے جو کہ ایم کیو ایم اور کارکنان کے لواحقین کے لئے انتہائی تشویش اور فکر کا باعث ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم نواز شریف ،وزیر داخلہ چوہدری نثار ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کارکنان کے لاپتہ کئے جانے کافی الفور نوٹس لیکر کارکنان کے بارے میںمعلومات کی فراہمی میںا نکے اہل خانہ کو رمعلومات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن مددکریں ۔دریں اثناخدمت خلق فائونڈیشن حیدرآبادکے زیراہتمام سالانہ امدادی پروگرام منگل22جولائی2014 کولطیف آبادنمبر6کے نرسری پارک میںشام 4 بجے منعقدہوگا جس میںہرسال کی طرح امسال بھی کروڑوںروپے مالیت کی نقدامداد اوردیگرامدادی سامان غریب ومستحق ،مساکین،بے سہاراوں، یتیموں اور بیوائوں میں تقسیم کی جائیںگی۔سالانہ امدادی پروگرام میںایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست عوامی نمائندے اورمعززین شہربھی خصوصی شرکت کرینگے۔