دنیا
15 اپریل ، 2012

کابل: امریکی سفارتخانے کے قریب دھماکے اور فائرنگ

کابل: امریکی سفارتخانے کے قریب دھماکے اور فائرنگ

کابل… افغانستان کے دارلحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب دھماکے اور فائرنگ کی مسلسل آوازیں سنی گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق کابل کے ہائی سیکورٹی والے علاقے میں کم از کم 7دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ مسلسل فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز علاقے کو گھیرے میں لے رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ وہ علاقہ ہیں جہاں بڑی تعداد میں غیرملکی مشنز، اور نیٹو کے دفاتر موجود ہیں۔

مزید خبریں :