15 اپریل ، 2012
کراچی… بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی۔ پروگرام کے مطابق بنگلا دیشی ٹیم 29 اپریل کو ون ڈے اور 30 اپریل کو ٹی 20میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دونوں میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔