15 اپریل ، 2012
اسلام آباد … اینٹی نارکوٹکس فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے قائم مقام سیکریٹری ظفر عباس لک اور خوشنود لاشاری کو تفتیش کیلئے طلب کرلیا۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس عابد ذوالفقار نے قائم مقام سیکریٹری ظفر عباس لک اور خوشنود لاشاری کو تحقیقات کیلئے 19 اپریل کو طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر عباس لک کو تفتیش میں رکاوٹ پیدا کرنے پر طلب کیا گیا۔