15 اپریل ، 2012
ملتان … صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی ملک ہے، آئین میں سزائے موت کا قانون موجود ہے، اس میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ صدر آصف علی زرداری نے ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جیسے ملک میں بھی سزائے موت موجود ہے اور اس پر عمل ہورہا ہے، پاکستان اسلامی ملک ہے، آئین میں سزائے موت کا قانون موجود ہے، اس قانون میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اختیارات صوبوں کو دیئے، ارتقا کا عمل جاری ہے، ایک صحافی نے سوال کیا کہ عدلیہ اور پارلیمنٹ میں سے کونسا ادارہ سپریم ہے جس پر صدر کا جواب تھا کہ میرے نزدیک پارلیمنٹ سپریم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منموہن سنگھ کے ساتھ ملاقات میں پانی، تجارت اور بہتر تعلقات پر بات ہوئی۔