پاکستان
15 اپریل ، 2012

وزیراعظم بنا اور حملے ہوئے تو ڈرون مارگرائیں گے،عمران خان

وزیراعظم بنا اور حملے ہوئے تو ڈرون مارگرائیں گے،عمران خان

کراچی …تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگرفرشتہ بھی یونیفارم پہن کر آئیگا تو اس کا ساتھ نہیں دونگا، کبھی بھی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کرونگا،وزیراعظم بنااورڈرون حمل ہوئے تو ڈرون گرادیں گے، جب تک بھیک مانگتے رہیں گے امریکااپنی من مانی جاری رکھے گا، جیونیوز کے پروگرام"لیکن"میں گفتگوکرتے ہوے عمران خان نے مزید کہا کہ چارسال میں ٹیکس اورکرپشن سے8500 ارب کانقصان ہوا،ڈرون حملے حکمرانوں کی رضامندی سے ہورہے ہیں،فوج حکومت کے ماتحت ہے،اگرنہیں ہے توحکومت بتائے،ا نھوں نے ایک سوال پر کہا کہ گیلانی استعفیٰ دیدیں،سب ٹھیک ہوجائیگا،جب تک بھیک مانگتے رہیں گے امریکااپنی من مانی جاری رکھے گا، وزیراعظم کے اس سوال پر کہ کرپشن ختم کرنیکانسخہ بتائیں، جواب میں عمران خان نے کہا کہ آپ استعفیٰ دیدیں،انھوں نے کہا کہ وزیراعظم بنا تو الطاف حسین سمیت تمام رہنماوٴں کیخلاف ثبوت عدالت میں پیش کرونگا، الطاف حسین کے بارے میں اپنے پرانے موقف پر قائم ہوں،اسکاٹ لینڈ کے پاس انکے خلاف ثبوت لے کر گیا،اسکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس مجھ سے زیادہ ثبوت تھے، مگرگواہ نہیں تھا،انھوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلیے اقدامات کرنے ہونگے،ہمیں افغان جنگ سے نکلناہوگا،قبائلیوں کواپنے ساتھ ملاناہوگا،جاویدغامدی میرے دوست تھے،پارٹی معاملات پران سے مشاورت بھی ہوئی تھی،مسلک کی بنیاد پر قتل کرنا ملک دشمنی ہے۔



مزید خبریں :