پاکستان
15 اپریل ، 2012

بھٹو ریفرنس کیس: اعتزاز احسن صدر زرداری کے وکیل مقرر

بھٹو ریفرنس کیس: اعتزاز احسن صدر زرداری کے وکیل مقرر

اسلام آباد … بیرسٹر اعتزاز احسن کو بھٹو ریفرنس کیس میں صدر زرداری کا وکیل مقرر کردیا گیا ہے۔ بھٹو ریفرنس کیس میں بابر اعوان کی جگہ سینیٹر اعتزاز احسن کو صدر زرداری کا وکیل مقرر کردیاگیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے عدالت کی توہین پر بابر اعوان کا وکالت نامہ منسوخ کردیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے اعتزاز احسن کو صدر کا وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سینیٹر اعتزاز احسن توہین عدالت کیس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھی وکیل ہیں۔

مزید خبریں :