پاکستان
15 اپریل ، 2012

ملتان:صدر زرداری سے ملاقات نہ کروانے پر پی پی کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان … ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات نہ کروانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان میں سے کچھ ایسے بھی تھے جو صدر مملکت سے ملاقات کرنے کی کوشش میں مصروف رہے، ہائی کورٹ چوک پر موجود رکاوٹوں کی وجہ سے ان کی کوشش ناکام رہی جس پر کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ہاتھوں میں پارٹی کے جھنڈے اور صدر آصف علی زرداری کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں جن کا دعویٰ تھا کہ صدر مملکت سے پارٹی کے اصل جیالوں کو ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :