15 اپریل ، 2012
سیاچن … گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے فوجیوں کو نکالنے کیلئے سرچ و ریسکیو آپریشن جاری ہے، فوج کی امدادی ٹیموں نے 2 مقامات پر زمین تک پہنچنے کے بعد سرنگیں بنانا شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے فوجیوں کو نکالنے کیلئے سرچ و ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چین اور ناروے سے ماہرین کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئی ہیں جنہیں پہلی دستیاب پرواز سے گیاری بھجوا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چینی ماہرین کے پاس زمین کے اندر گہرائی تک مانیٹر کرنے والے خصوصی آلات ہیں۔ ذرائع کے مطابق گیاری سیکٹر میں 5 روز سے جاری خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق برفانی تودے کی جگہ 6 مقامات پر کھدائی کے بعد متوازی سرنگیں بنائی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوئس اور جرمن ماہرین کی ٹیمیں تکنیکی امداد فراہم کررہی ہیں۔