پاکستان
15 اپریل ، 2012

صدر زرداری نے ملک میں ڈاکو راج قائم کر رکھا ہے،عابد شیر علی

صدر زرداری نے ملک میں ڈاکو راج قائم کر رکھا ہے،عابد شیر علی

اوکاڑہ … مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے ملک میں ڈاکو راج قائم کر رکھا ہے، میاں نواز شریف حکم دیں تو آصف علی زرداری کو ایوان صدر سے نہیں نکلنے دیں گے، وزیر اعظم گیلانی کو صوبے توڑنے کا شوق ہے جبکہ ان کے صاحبزادے حاجیوں کی جیبیں کاٹتے اور ڈرگ اسکینڈل میں ملوث ہیں۔ اوکاڑہ میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان فراڈ خان ہیں، وہ پرویز مشرف کے تمام ساتھیوں کو ساتھ ملا کر بھی نواز شریف کا راستہ نہیں روک سکتے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے ملک میں ڈاکو راج قائم کر رکھا ہے، موجودہ حکمرانوں میں غیرت نام کی کوئی چیز نہیں، کراچی میں قتل و غارت گری ہو رہی ہے اور حکمران دولت سمیٹنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم علی بابا 40 چوروں کے سربراہ ہیں۔ صدر زرداری نے پرویز مشرف سے این آر او کے ذریعے اقتدار حاصل کیا جبکہ نواز شریف عوامی قوت کے ساتھ واپس آئے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان میں پرویز مشرف کی روح سرایت کر گئی ہے۔

مزید خبریں :