پاکستان
15 اپریل ، 2012

حکومت ملک کو لوٹ رہی ہے، ہر روز نیا اسکینڈل سامنے آتا ہے، حمزہ شہباز

حکومت ملک کو لوٹ رہی ہے، ہر روز نیا اسکینڈل سامنے آتا ہے، حمزہ شہباز

راولپنڈی … مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو بیدردی سے لوٹ رہی ہے، ہر روز ایک نیا اسکینڈل سامنے آتا اور سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے۔ حمزہ شہباز اولمپیئن شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود کوئلے سے 200سال تک ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا ہو سکتی ہے لیکن بدقسمتی سے ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ حکمران کوئی بھی منصوبہ شروع کرنے سے پہلے یہ سوچتے ہیں کہ ان کی جیب میں کیا جائے گا، عوام کی باری آخر میں آتی ہے۔

مزید خبریں :