15 اپریل ، 2012
پشاور … عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ اے این پی مزید صوبے بنائے جانے کی مخالفت نہیں کرتی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ سرائیکی صوبہ اے این پی کے منشور کا حصہ ہے تاہم اے این پی مزید صوبے بنائے جانے کے بھی مخالف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید صوبوں کیلئے آئینی راستہ اور طریقہ کار اختیار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کسی کو صوبے کے اختیارات چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر ایسا کیا گیا تو اس کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔