16 اپریل ، 2012
اسلام آباد ... وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بنوں جیل واقعہ صوبائی حکومت کی غفلت اور انتہائی ناقص سیکورٹی کی وجہ سے پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گیاسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں رحمان ملک نے کہا کہ جیلوں میں موبائل فون کا استعمال ہر صورت روکنا ہو گا اور اس مقصد کے لیے موبائل کمپنیوں سے کہا ہے کہ جیل کے علاقوں میں سروسز بند کیا جائیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ چدم برم سے سیاحتی ویزوں میں آسانی پیدا کرنے پر بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران سیکورٹی کی مکمل یقین دھانی کرائی ہے اور چاہتے ہیں بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے ۔