پاکستان
16 اپریل ، 2012

لاہور:گڑھی شاہو میں گاڑی سے شراب برآمد،سرکاری ملازم گرفتار

لاہور... لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں پولیس نے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر کے ضلعی حکومت کا ملازم گرفتار کر لیا ، پولیس کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے کراچی ریلوے کراسنگ کے قریب پولیس ناکے پر ایک سوزوکی وین کو روکا گیا جس کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی، ایس ایچ او تھانہ گڑھی شاہو نے بتایا کہ گاڑی کا ڈرائیور ضلعی حکومت کا ملازم شمس رافیل ہے جسے حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا

مزید خبریں :