16 اپریل ، 2012
کوئٹہ .... کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ،پولیس کے مطابق نیو سریاب کے علاقے مشرقی بائی پاس پر دو افراد عبدالغنی اور اللہ داد موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔قتل ہونے والے دوافراد کی لاشیں طبی معائنہ کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ لائی گئیں تو ان رشتہ داروں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔ لاشوں کے طبی معائنہ بعد انہیں ورثا کے حوالے کردیا گیا۔