پاکستان
16 اپریل ، 2012

پشاور سے منشیات پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور … پشاور میں پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدارمیں منشیات پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق منشیات کی پنجاب اسمگل کرنے کی خفیہ اطلاع پر تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں پولیس نے ناکا بندی کی۔ اس دوران آر آئی آر 9440 نمبر کی مشتبہ موٹر کار کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے ستاون کلو چرس برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق اس موقع پر ملزم عارف سکنہ ہزار خوانی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :