16 اپریل ، 2012
پشاور… ملک بھرکے دوسرے شہروں کی طرح پشاورمیں بھی انکم ٹیکس اورایف بی آر کے ماتحت دفاترکے ملازمین کی اپنے مطالبات کے حق میں شروع کی گئی ہڑتال آج آٹھویں روزمیں داخل ہوگئی ہے۔فیڈرل ریونیوایمپلائزیونین خیبرپختونخواکے صدر ارشاد باغی نے جیونیوزکوبتایاکہ ملازمین کو امتحان کے بعد خصوصی الاوٴنس دیاگیاتھا لیکن گزشتہ سال اچانک یہ الاوٴنس بلاجواز بندکردیاگیا جس کی بحالی کے وعدے ایک سال سے کئے جارہے ہیں لیکن عمل درآمد نہیں ہورہا، جس کے خلاف آٹھ روز سے سیکڑوں ملازمین ہڑتال پرہیں اورانہوں نے دفاترکی تالہ بندی کرکھی ہے۔ان کا کہناتھا کہ ملازمین کا دوسرا مسئلہ سال ہاسال سے روکی گئی ترقیاں بحال کرناہے۔