پاکستان
16 اپریل ، 2012

سپریم کورٹ میں انتخابی اخراجات کے مقدمے کی سماعت

سپریم کورٹ میں انتخابی اخراجات کے مقدمے کی سماعت

اسلام آباد… سپریم کورٹ میں انتخابی اخراجات سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ سماعت کے دوران ایم کیوایم کے فروغ نسیم نے پیش ہوکر مقدمہ کی مخالفت کی اور کہاکہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے، جس پر عدالت نے کہاکہ قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ اس نے ابھی کرنا ہے تاہم فروغ نسیم اپنے دلائل جاری رکھیں۔ بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس کو مقامی حکومت کے ماتحت کیا جائے تاکہ امن و امان بہتر ہوسکے،ایم کیوایم کے نوجوان میئر نے کراچی کو بہترین شہر بنادیا ہے، اس پر جسٹس طارق پرویز نے ریمارکس دیئے کہ کراچی کو بے شک یورپ بنادیا،جسٹس خلجی عارف نے فروغ نسیم کو کہاکہ اس یورپ میں آپ نے لوگوں کا چلنا مشکل بنادیا ہے۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے کم ٹرن آوٴٹ والے 108 حلقوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایاکہ این اے 1 پشاور میں ووٹر ٹرن آوٴٹ 22.98 فیصد رہا تھا ، جیتنے والے غلام احمد بلور نے 11 فیصد ووٹ لئے تھے۔اس پر جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دیئے کہ تب ہی تو ریلوے کا یہ حال ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ صرف 11 فیصد ووٹ لینے والا 3 لاکھ سے زائد ووٹرز کی نمائندگی کررہاہے۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ایسا نظام وضع کرے کہ کم از کم 50 فیصد ووٹ لینے والا کامیاب ہو۔

مزید خبریں :