16 اپریل ، 2012
لاہور… حکومت کے تمام تر دعووٴں کے باوجود بجلی کے شارٹ فال پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ اگر انہیں تیل اور گیس مطلوبہ مقدار میں مل جائے تو لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی ہو جائے گی۔پیپکو حکام کے مطابق اس وقت بجلی کا شارٹ فال چار ہزار آٹھ سو میگا واٹ ہے۔ بجلی کی پیداوار 10 ہزار میگا واٹ جبکہ طلب چودہ ہزار آٹھ سو میگا واٹ ہے۔ پیپکو کے مطابق انہیں روزانہ 38 ہزار میٹرک ٹن تیل روزانہ چاہئے تاہم صرف 12 ہزار میٹرک ٹن مل رہا ہے۔ شارٹ فال کے باعث لاہور میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 11 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ دیگر چھوٹے شہروں اور دیہات میں 20 گھنٹے بجلی بند رہنے لگی ہے۔