16 اپریل ، 2012
لاس اینجلس … ہالی وڈ ایکشن مووی”دی ہنگرگیم“ نے باکس آفس پر بھرپورکامیابی حاصل کرتے ہوئے ریلیزکے تیسرے ہفتے 21اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔23 مارچ کو امریکا سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں ریلیزہونیوالی اس فلم نے اپنی خوبصورت کہانی کے باعث فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ فلم کی تیاری پر7 کروڑ80 لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے۔ باکس آفس پر فلم”تھری اسٹوجز“ دوسرے جبکہ ”دی کیبن ان دی وڈزر“ تیسرے نمبر پر رہی۔