13 اگست ، 2014
اسلام آباد......وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہےکہ لاہورہائیکورٹ کےفیصلےکاانتظارکررہےتھےاسلیےدیرہوگئی،کچھ عناصردھرنےکےبھیس میں سیاسی اورجمہوری نظام کودھمکیاں دےرہےتھے، انھوں نے ان خیالات کا اظہارجمعرات کی رات تحریک انصاف کے پی اے ٹی کے مارچز کے خلاف فیصلے کے حوالےسے نیوز کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ تحریک انصاف نےاسلام آبادمیں جلسہ کیا،حکومت نےمکمل سیکیورٹی دی،عوامی تحریک کےدھرنےجلسےجلوس ہوتےرہتےہیں،کسی میں رکاوٹ نہیں ڈالی،کسی عمل میں تشددکاپہلونظرآئےتوحکومت کی ذمےداری ہےکہ شہریوں کےجان ومال کاتحفظ کیاجائے،پاکستان کوسیکیورٹی کی گھمبیرصورتحال کاسامناہے،پاک افواج ملکی تاریخ کی سب سےبڑی جنگ لڑرہی ہیں،پاکستان کوشام،عراق،صومالیہ نہیں بننےدینگے،کسی ملک میں اس طرح کےاحتجاج سےمطالبات نہیں منوائےجاتے،ایک بار نہیں بار بار کہا گیا کہ سپریم کورٹ کا کمیشن بنایا جائے۔انھوں نے ملک کی تمام سیاسی اور جمہوری پارٹیوں کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے یکسر ہوکر جمہوری نظام کے ساتھ کھڑا ہونے کو ترجیح دی،انھوں نے کہا کہ عمران خان کے مطالبات غیر آئینی و غیر جمہوری ہیں۔