پاکستان
13 اگست ، 2014

جاویدہاشمی مان گئے،لانگ مارچ میں شرکت کااعلان

جاویدہاشمی مان گئے،لانگ مارچ میں شرکت کااعلان

ملتان .......پاکستان تحریک انصاف کےصدر جاویدہاشمی نے کہا ہے کہ وہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے ساتھ لانگ مارچ کی قیادت کرینگے،مارشل لالگاتواپنی جانیں قربان کردیں گے،موجودہ حکومت سےکہتاہوں کہ کنٹینرزلگاناآزادی نہیں بربادی ہے،حکومت وقت سےمطالبہ ہےکہ تمام کنٹینرزفوری طورپرہٹالیےجائیں،مخدوم جاویدہاشمی نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کی شب اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پارٹی رہنماعارف علوی،محمود الرشید اور دیگر بھی موجود تھے،اس سے قبل پارٹی رہنمائوں اور مخدوم جاوید ہاشمی کے درمیان کافی طویل بات چیت ہوئی جس کے بعد ان رہنمائوں نے باہر آکر یہ اعلان کیا۔اس موقع پر عارف علوی نے کہا کہ جاویدہاشمی کوچندباتوں پرتحفظات تھے،عمران خان نے3رکنی وفدملتان بھیجاتھا،عمران خان نےجاویدہاشمی سےٹیلی فون پرگفتگو بھی کی،جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف کیساتھ جدوجہدکررہاتھاایک ماہ پنجاب میں آزادی مارچ کیلیےگھوما،آئین پرکوئی شکوک وشبہات پیدانہ کیےجائیں،آئین کی بالادستی پہلافریضہ ہے،گزشتہ روزعمران خان نےٹیکنوکریٹ کی حکومت پربات کی تھی جس پرتحفظات تھے،عمران خان نےبتایاکہ ٹیکنوکریٹ کی حکومت کی بات غلطی سےکہہ دی تھی،رات10بجےوہ اپنی بات کی وضاحت کرینگے، عمران خان نےمیرےتمام تحفظات دورکردیے ہیں۔

مزید خبریں :