پاکستان
13 اگست ، 2014

آئین پر یقین رکھتے ہیں،ملک میں اس وقت جمہوریت نہیں،طاہر القادری

آئین پر یقین رکھتے ہیں،ملک میں اس وقت جمہوریت نہیں،طاہر القادری

لاہور....... پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کو تشدد پسند گروہ کہنا غیرمناسب اورغیر مہذب ہے ،ہم 100فیصد آئین پر یقین رکھتے ہیں، آئین میں آئینی طریقے سے ترمیم پر یقین رکھتے ہیں ،انھوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نےکہا کہ ہماراموقف یہ ہے کہ پاکستان میں اس وقت جمہوریت نہیں ہے ،پاکستان عوامی تحریک سے متعلق وزیر داخلہ کا بیان شرانگیز ہے،انقلاب مارچ ہرصورت کل روانہ ہوگا، ہماراانقلاب جمہوریت کی بالادستی کیلیے ہوگا ،انقلاب مارچ مکمل طورپر پُرامن ہوگا،کوئی توڑ پھوڑ اورگھیراؤ جلاؤ نہیں ہوگا، طاہرالقادری نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ حکومت نے عدالت عالیہ کے حکم پر اب تک کنٹینرز نہیں ہٹائے ہیں۔

مزید خبریں :