14 اگست ، 2014
لاہور......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم میاں نوازشریف سے استعفیٰ لینے اسلام آباد جارہا ہوں احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔لاہور کے مال روڈ پرآزادی مارچ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے مزیدکہا کہ احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے،قذافی اسٹیڈیم کی طرح اسلام آباد سے بھی جیت کرآؤں گا،انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سے مینڈیٹ چھینا گیا ہے الیکشن کمیشن کے ارکان استعفیٰ دیں۔ میںنیاپاکستان بنانے اسلام آباد جارہاہوں۔عمران خان کاکہنا تھا کہ میں اپنا پیسا ملک سے باہر نہیں رکھوں گا،وزیراعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میاں صاحب کشکول تب ٹوٹے گا جب آپ خود ٹیکس دیں گے،حکمرانوں کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں۔دوران خطاب چیئرمین تحریک انصاف نے خدشہ ظاہر کیا کہہمیں پنجاب پولیس سے نہیں گلو بٹوں سے خطرہ ہے،نئے پاکستان میں گلو بٹوں کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔