پاکستان
15 اگست ، 2014

آپریشن ضرب عضب کےبعددہشتگرد بھاگ رہےہیں،آرمی چیف

آپریشن ضرب عضب کےبعددہشتگرد بھاگ رہےہیں،آرمی چیف

راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کےبعددہشتگرد بھاگ رہےہیں۔ دہشتگردوں کےحملےناکام بنادیےجائیں گے، انہوںنے گزشتہ روز کوئٹہ میں حملےناکام بنانےپرسیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردمایوسی میں پاکستان کونقصان پہنچانےکی کوشش کررہےہیں، لیکن دہشتگردوں کوملک میں چھپنےکی کہیں جگہ نہیں ملےگی،ہم دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملادیں گے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزچوکس رہیں اوردہشتگردوں کی کارروائی کافوری جواب دیں،انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کی حمایت سےملک سےدہشتگردی کوجڑسےاکھاڑپھینکیں گے۔

مزید خبریں :