کھیل
18 اگست ، 2014

شہریارخان پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

 شہریارخان پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

لاہور....... شہریارخان پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ۔نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس آج سہہ پہر لاہور میں ہوا ۔ قائم مقام چیئرمین پی سی بی اور الیکشن کمشنر جسٹس محمد سائر علی کی سربراہی میں گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں ہوا۔ جس میں چیئرمین کا انتخاب عمل میںآیا ، سابق سفارت کار اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان نئے چیئرمین کے لیئے مضبوط ترین امیدوار تھے ، ان کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے اس لیئے شہریار خان کو گورننگ بورڈ نے متفقہ طور پر نیا چیئرمین چن لیا۔گورننگ بورڈ میں پیٹرن کے نامزد کردہ نجم سیٹھی ، شہریار خان ، اسلام آباد ریجن کے شکیل شیخ ، پشاور کے گل زادہ جبکہ ڈیپارٹمنٹس کے اقبال قاسم ، امجد لطیف، منصور مسعود خان اور یوسف نسیم کھوکھر شامل ہیں ۔

مزید خبریں :